ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر میں گیسو تراشی کے خلاف احتجاج سے معمولات زندگی متاثر

کشمیر میں گیسو تراشی کے خلاف احتجاج سے معمولات زندگی متاثر

Tue, 10 Oct 2017 00:20:57    S.O. News Service

سرینگر 9اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )وادی کشمیرمیں چوٹی کاٹنے کے مسلسل پیش آرہے واقعات کے خلاف مشترکہ قیادت کی کال پر احتجاج سے معمولات زندگی متاثرہوئی۔حکام نے قانون و انتظام کے مد نظر علاقہ میں سخت چوکسی اور کئی حساس علاقوں میں پابندی بھی نافذ کی تھی ۔ حکام نے مزید کہا کہ مشترکہ قیادت کی طرف سے احتجاج کی دعوت پر آئے ہوئے مظاہرین کی وجہ سے اسکول ،اسپتال ،دوکان اور کئی عوامی اداروں پر اس کا منفی اثر دیکھنے کو ملا ہے ۔ احتجاج کی وجہ سے نقل و حمل بھی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں سڑکوں پر نظر نہیں آئی جب کہ نجی گاڑیاں سڑکوں پر نظر آئی ۔ واضح ہوکہ مو تراشی کے واقعات اس سے قبل شمالی بھارت کی ریاست یوپی ،دہلی ،ہریانہ ،راجستھان اور بہار وغیر ہ میں رونما ہوئے تھے ؛ لیکن جموں و کشمیر کی وادیوں میں رونما ہونے والے موتراشی کے واقعات سے سنسنی پھیلی ہے ۔ اور اب تک کئی خواتین کے گیسو پر اسرار طریقہ سے تراش لئے گئے ہیں ۔ ان واقعات کے پس منظر میں عوام الناس بشمول مشترکہ قیادت کا ماننا ہے کہ بھارتی حکومت عوام میں خوف پیدا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اس عمل میں شریک ہے ۔ احتجاج کے ذریعہ مشترکہ قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بالخصوص وادی میں اس طرح کی شرمناک حرکت کا اعادہ نہ کیا جائے ۔ 


Share: